وائٹ ہاوس: الحریری ایک "قابل اعتماد پارٹنر" ہے


وائٹ ہاوس: الحریری ایک "قابل اعتماد پارٹنر" ہے

امریکی حکومت نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ لبنان کی آزادی، حاکمیت اور بنیادی قوانین کا احترام کیا جائے۔

خبر رساں ادارےتسنیم نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاوس نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم تمام ممالک سے چاہتے ہیں کہ وہ لبنان کی آزادی، حاکمیت  اور بنیادی قوانین کا احترام کریں۔

اس بیان میں سعد الحریری کو لبنان کے وزیر اعظم کے عنوان سے خطاب کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نازک موقع پر امریکہ لبنان یا اس کے افواج کے اندر عسکریت پسندوں کی جانب سے لبنان کی ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوششوں یا بیرونی قوتوں کی جانب سے عدم استحکام کی دھمکیوں کی مذمت کرتا ہے اور ہم خطے کے ممالک کی طرف سے لبنان کو ایک اور خطرہ کے طور پر استعمال کرنے کی کوششوں کو رد کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعد الحریری لبنان کے اداروں کو مضبوط بنانے، دہشت گردی کے خلاف لڑنے اور پناہ گزینوں کی حفاظت کے حوالے سے "امریکہ کے لئے  قابل اعتماد پارٹنر" ہے۔

امریکہ نے اس بیان میں دوبارہ تاکید کی ہے کہ لبنان میں حکومت کی  طرف سے صرف مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز قانونی طور پر سیکورٹی اہلکار ہیں۔"

یہ بیان گزشتہ ہفتے سعد الحریری کے سعودیہ میں غیر معمولی طور پر لبنان کی وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد وائٹ ہاوس کی جانب سےجاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ الحریری استعفی کے بعد سے میڈیا کے سامنے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی سعودیہ سے واپس لبنان لوٹے ہیں، لبنان اور دیگر ممالک کو اس پر بہت زیادہ تشویش ہے اور اسی تشویش کی وجہ سے لبنان کے صدر میشل عون نے سعودی عرب سے الحریری کے غیر واضح حالات کی وضاحت طلب کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری