ٹویٹر کا "اکاؤنٹ ویریفائی سہولت" فی الوقت بند کرنے کا اعلان


ٹویٹر کا "اکاؤنٹ ویریفائی سہولت" فی الوقت بند کرنے کا اعلان

سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کہا ہے کہ کسی بھی صارف کے اکاؤنٹ ویریفائی ہونے کا مقصد اُس کی شناخت کی توثیق نہیں ہے، ہم نئے اکاؤنٹ کو ویریفائی کرنے کی الجھن کو ختم کردیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ ’ویریفائی اکاؤنٹ کا ہرگز مقصد شناخت اور توثیق نہیں لیکن یہ کسی بھی صارف کی تصدیق اور اہمیت کو ضرور بیان کرتا ہے‘۔

ٹویٹر کا کہنا ہے کہ ہم ویریفائی کی اس الجھن کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں اسی وجہ سے تمام نئی درخواستوں پر کام روک دیا تاہم اکاؤنٹ ویریفائی کا عمل جلد دوبارہ شروع کیا جائے گا‘۔

یاد رہے کہ ٹویٹر کا شمار سماجی رابطے کی دوسری بڑی ویب سائٹ میں ہوتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

حال ہی میں انتظامیہ نے اپنی سروس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اب صارفین 140 حروف کے بجائے 280 الفاظ کے ٹویٹ کرسکتے ہیں۔ ٹویٹر کے 140 الفاظ کو منفرد اعزاز حاصل تھا کیونکہ کوئی بھی صارف کم الفاظ میں اپنی بات سمجھانے کی کوشش کرتا تھا۔

ٹویٹر کی جانب سے اس تبدیلی پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا کچھ صارفین نے اس کو مثبت تبدیلی جبکہ بعض نے اس کو اضافی قرار دیا تھا ساتھ ہی کچھ صارفین نے ٹویٹ ایڈیٹ کی سروس کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری