پاکستانی مغربی ثقافت کاپی کرتے کرتے ان کے غلام بن چکے ہیں، عمران خان


پاکستانی مغربی ثقافت کاپی کرتے کرتے ان کے غلام بن چکے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کہیں بھی جائیں ہمیں اپنی شناخت کو نہیں بھولناچاہیے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی مغربی ثقافت کاپی کرتے کرتے ان کے غلام بن چکے ہیں جبکہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور اس صورتحال میں علامہ اقبال کے افکار کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے۔

میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے عمران خان نے کہا جب ہم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹتے ہیں تو ہار جاتے ہیں جبکہ رہنما اپنے لیے نہیں عوام کےلیے جدو جہد کرتاہے جیسے قائد اعظم جو اپنے لیے پاکستان نہیں بنانا چاہتے تھے ان کی ساری کوششیں برصغیر کے مسلمانوں کےلیے تھیں۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا ملک میں سب بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے جبکہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جو بڑے خواب دیکھتا ہے۔ایک وقت تھا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پاکستان بنے گالیکن علامہ اقبال کے خواب کو قائد اعظم نے حقیقت کا روپ دیا۔

انھوں نے کہا دنیا میں بڑے امیر لوگ آئے اور گئے مگر تاریخ نے کسی کو یاد نہیں رکھا جبکہ دنیا میں غلاموں کی کوئی عزت نہیں کرتا،اللہ نے انسان کو بہت طاقت دی ہوئی ہے ہمیں صرف اسے استمعال کرنا ہے۔

ماضی کے کرکٹ کے اور آج کے سیاسی میدان کے کپتان کا کہناتھا کہ گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ نمل میں 95فیصد طلباء اسکالرشپ پر ہیں۔

انھوں نے اگر پاکستان تحریک انصاف کا قیام عمل میں نہ آتا تو آج آپ دو جماعتوں کی غلامی کررہے ہوتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری