برطانوی وزیرخارجہ کا سعد حریری سے لبنان واپس لوٹنے کا مطالبہ


برطانوی وزیرخارجہ کا سعد حریری سے لبنان واپس لوٹنے کا مطالبہ

برطانوی وزیر خارجہ نے لبنان کے مستعفی وزیراعظمم سعد حریری سے لبنان واپس لوٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے بغیر کسی تاخیر کے بیروت واپس لوٹنے کی امید ظاہر کی ہے۔

برطانیہ کے خارجہ سیکرٹری بورس جانسن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا: "مجھے امید ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری بغیر کسی رکاوٹ اور تاخیر کے بہت جلد بیروت پہنچ جائیں گے۔"

گزشتہ روز برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے لبنان کے وزیر خارجہ جبران بیسل سے سعد حریری کے بارے میں  بات کی ہے، مجھے امید ہے حریری بغیر کسی رکاوٹ کے بیروت پہنچ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے لبنانی وزیر خارجہ سے بات چیت کی ہے اور اپنے بھرپور سپورٹ کا عزم بھی دہرایا ہے۔

بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ لبنان کی آزادی کا احترام کیا جانا چاہیے، بیروت کو علاقائی تضادات کے لیے آلے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ لبنان کے صدر نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاض میں ایک ہفتہ قبل مستعفی ہونے والے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کی صورتحال کے بارے میں وضاحت دے۔

لبنانی صدر میشال عون نے کہا ہے کہ سعد حریری جس پراسرار صورتحال کا سامنا سعودی عرب میں کر رہے ہیں اس کی وجہ سے انھوں نے جو کچھ کہا یا کہیں گے، اس سے حقیقت کی عکاسی نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ سعد حریری وزارتِ عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد سے دوبارہ منظرعام پر نہیں آئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری