وزیرخزانہ اسحاق ڈار مشترکہ مفادات کونسل سے فارغ

خبر کا کوڈ: 1572767 خدمت: پاکستان
اسحاق ڈار

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مسلسل غیرحاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی تجویز پر وزیرخزانہ کو رکنیت سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

اسحاق ڈار کو ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جب کہ ان کی جگہ اب وزیرداخلہ احسن اقبال مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے  مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹایا گیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری