ملک دشمن عناصر کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

خبر کا کوڈ: 1572818 خدمت: پاکستان
پاک افغان

پاک افغان سرحد پر قائم چیک پوسٹ پرملک دشمن دہشت گروں نے حملہ کرکے پاک فوج کے 2 جوانوں کو شہید کردیا جبکہ جوابی کاروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، باجوڑ  ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر قائم چیک پوسٹ پر ملک دشمن دہشت گروں نے حملہ کرکے پاک فوج کے 2 جوانوں کو شہید کردیا جبکہ جوابی کاروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاکستانی چیک پوسٹ پر متعدد دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 سے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ بھاگنے والے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں کیپٹن جنید اور سپاہی رہام شامل ہیں، جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پاک افغان سرحد پر افغانستان کے علاقوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد باآسانی پاکستانی سرحدوں پر حملہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کے واقعات پیش آتے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری