وزیراعظم پاکستان کا عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلہ پر افسوس کا اظہار/ فوری امداد بھیجنے کا اعلان


وزیراعظم پاکستان کا عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلہ پر افسوس کا اظہار/ فوری امداد بھیجنے کا اعلان

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے عراق اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کیلئے فوری امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے عراق اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایران اور عراق کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے خیموں، کمبلوں اور دیگر ہنگامی اشیا سمیت امداد فوری طور پر ایران بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری