برطانوی وزیرخارجہ کا عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلہ پر افسوس کا اظہار/ فوری امداد کی پیشکش


برطانوی وزیرخارجہ کا عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلہ پر افسوس کا اظہار/ فوری امداد کی پیشکش

برطانوی وزیرخارجہ نے عراق اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کیلئے فوری امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ  نے عراق اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایران اور عراق کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

تہران میں تعینات برطانوی سفیر نے بھی تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری