جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ کنڈ اور ترال میں فورسز اور مجاہدین کے درمیان تصادم


جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ کنڈ اور ترال میں فورسز اور مجاہدین کے درمیان تصادم

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق راشٹریہ رائفلز کی 9ویں بٹالین اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے آج صبح قاضی گنڈ کے نوبگ کنڈ علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پاکر اس علاقے کا محاصرہ کرلیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

محاصرے میں پھنسے جنگجوﺅں نے فورسز پر فائر کھول دیا اور اس کے ساتھ ہی طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی، جاری معرکے میں ایک جنگجو اور ایک فورسز اہلکا ر مارا گیا ہے جبکہ طرفین کے درمیان تصادم آرائی فی الوقت جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ جھڑپ آج صبح اس وقت شروع ہوئی تھی، جب فورسز نے دیوسر کو لگام کے نو بگ کنڈ گاﺅں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پانے کے بعد اس علاقے کو محاصرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ہی ترال علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔ یہ جھڑپ آج صبح اس وقت شروع ہوگئی تھی جب راشٹریہ رائفلز کی 42بٹالین اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں مقامی جنگل میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد یہاں وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی۔

یہاں موجود جنگجوﺅں نے فورسز پر اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دیئے۔ آخری اطلاعات ملنے تک جھڑپ جاری تھی۔ دونو ں اضلاع میں تصادم آرائیوں کی خبر پھیلنے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد جائے تصادم کی جگہ پیش قدمی کررہے تھے تاہم پولیس نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس دوران درجنوں افراد کو چوٹیں آئیں جنہیں علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری