سعودی اتحادی افواج پر یمنی سرکاری فوج کا پھر میزائل حملہ


سعودی اتحادی افواج پر یمنی سرکاری فوج کا پھر میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالےسے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ جوف اور تعز میں آل سعود کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے مشرقی صنعا کے علاقے نہم میں سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی جارحیت کے خلاف سعودی سرزمین سے لے کر محاذ جنگ تک ہر جگہ ہم نے سخت اور دندان شکن جواب دیا ہے اور دیتے رہیں گے اور جب تک یمن پر حملے بند نہیں ہوں گے تب تک جوابی کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی خاطر یمن کے مفرور و مستعفی صدر کو اقتدار میں لانے کے لئے دو سال سے زائد عرصہ سے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہید، زخمی اور لاکھوں افراد متاثر اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی اتحاد کے حملوں کی وجہ سے یمن کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے اور لوگ انتہائی قابل رحم حالت میں زندگی کی بنیادی ضروریات کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں۔ پریشان حال عوام مدد اور حمایت کے لئے عالمی برادری خاص طور پر مسلم دنیا کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

یمنی عوام کی پریشانیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب آل سعود نے آل یہود کی حمایت سے 2015 میں یمن پر جنگ مسلط کردی یہ وہ وقت تھا جب یمنی صدر منصور ہادی سعودی عرب فرار کر گئے تھے۔

سعودی عرب نے یمن کے داخلی مسائل میں مداخلت کرتے ہوئے اس ملک پر فضا اور زمین سے میزائل برسانا شروع کردئے تاکہ اپنی مرضی کی ایک حکومت قائم کرسکے لیکن انہیں شکست کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری