کرمانشاہ میں زلزلے کی تباہ کاریاں، ایران بھرمیں آج سوگ منایا گیا


کرمانشاہ میں زلزلے کی تباہ کاریاں، ایران بھرمیں آج سوگ منایا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج ملک بھر میں سوگ منایا گیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں زلزلہ سے متاثرین خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج ملک بھر میں سوگ منایا گیا۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات اسلامی جمہوریہ ایران کے عراق سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں آنے والے 7.3 ریکٹر اسکیل کے زلزلے نے ایران کے مغربی علاقوں خاص طور سے صوبہ کرمانشاہ میں تباہی مچا دی جس میں اب تک 435 افراد جاں بحق جبکہ 7460 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوج، سپاہ پاسداران انقلاب کے دستے اور عوامی رضا کار فورس امدادی کاموں میں بھر پور تعاون کررہے ہیں۔

عراق کے کردستان ریجن میں زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئیں جبکہ جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں، سرحدی اور دور دراز متاثرہ علاقوں سے نقصانات کی اطلاعات بتدریج سامنے آرہی ہیں، یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کویت، بحرین، قطر، سعودی عرب، اردن، لبنان اور اسرائیل میں بھی محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے نتیجے میں کئی دیہاتوں کو نقصان پہنچا ہے اور 12000 ہزار سے زائد رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ روز قیامت خیز زلزلہ سے بھاری جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری