سرینگر خانقاہ معلی میں آگ کی واردات؛ وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند


سرینگر خانقاہ معلی میں آگ کی واردات؛ وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند

سرینگر میں واقع میر سید علی ہمدانی (رح) سے منسوب آستانہ خانقاہ معلی میں آگ کی واردات کا جائزہ لینے کیلئے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ لوگوں کے درمیان بات ہی کر رہی تھی کہ اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے جس کے فورا بعد ہی وزیر اعلیٰ بڑی سرعت کے ساتھ وہاں سے رخصت ہوئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سرینگر کے پائین شہر میں واقع میر سید علی ہمدانی (رح) سے منسوب آستانہ خانقاہ معلی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب آگ کی واردات میں جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

باور کیا جاتا ہے کہ آگ بجلی کے شاٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی تاہم مقامی باشندگان اور فائر بریگیڈ کی بر وقت کوششوں کے نتیجے میں خانقاہ معلی کی عمارت کو بچالیا گیا۔ تاہم اس کا کچھ مختصر حصہ خاکستر ہوگیا ہے۔

ادھر صبح صویرے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے تمام مشمولات کو معطل کرتے ہوئے خانقاہ معلّی پہنچی اور خانقاہ میں لگی آگ سے نقصان کا جائزہ لیا وہ لوگوں سے بات ہی کر رہی تھی کہ اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے، بعد میں وزیر اعلیٰ بڑی سرعت کے ساتھ وہاں سے رخصت ہوئیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری