ھرات کے مضافات میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں


ھرات کے مضافات میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں

افغانستان کے صوبہ ہرات میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں میں6 افغان فوجیوں سمیت متعدد جنگجو ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مغربی افغانستان میں افغان اور غیر ملکی سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں کم از کم 5 طالبان کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 6 افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوج اور افغان فورسز نے ''شین ڈنڈ'' نامی علاقے میں طالبان کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 طالبان کمانڈر اور 2 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ھرات کے گورنر کے ترجمان «جیلانی فرهاد»  کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس کی وجہ سے طرفین کو کافی مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان فورسز کی کارروائی میں طالبان کے ملا کامران اور ملا صمد نامی کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

آزاد ذرائع کے مطابق طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے کمانڈر خان محمد سمیت 6 فوجی جوان مارے گئے ہیں۔

طالبان نے رات کے اندھیرے میں جدید ہتھیاروں سے فوج پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔

افغان سیکورٹی فورسز اور امریکی حکام نے طالبان حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے طالبان کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

طالبان نے ہرات میں حملوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری