500 سے زائد فلسطینی صہیونی فوج کی حراست میں


500 سے زائد فلسطینی صہیونی فوج کی حراست میں

ذرائع کے مطابق 504 فلسطینی مسلمان صہیونی جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ 504 فلسطینی مسلمان صہیونی جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ صہیونیوں نے مزید 2 بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کو جیل بھیج دیا ہے۔

صہیونی فوج نے 23 سالہ نصر اور 33 سالہ اکرم کو سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کا الزام عائد کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

صہیونی نام نہاد عدالت نے ان افراد کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر 60 ہزار شیکل جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بے جا الزامات لگا کرکے پابند سلاسل کرتی رہتی ہے جس کی وجہ سے اب تک 7000 فلسطنیوں صہیونی جیلوں میں عمر قید کی سزائیں کاٹ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید طویل المدت قید کاٹنے والوں میں 57 سالہ سمیر ابراہیم محمود ابو نعمہ اپنی مسلسل اسیری کے 31 سال مکمل کرنے کے بعد 32ویں برس میں داخل ہوگئے ہیں۔ ابو نعمہ کا شمار اسرائیلی جیلوں میں قید پرانے اسیروں میں ہوتا ہے۔ وہ 20 اکتوبر 1986 سے صہیونی جیل میں پابند سلاسل ہیں اور انہیں تاحیات عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

ادھر اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی شہریوں نے بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق دو فلسطینی شہریوں نے جیلوں میں بغیر کسی الزام یا مقدمہ چلائے قید رکھنے کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری