بین الاقوامی "محبانِ اہلبیت اور مسئلہ تکفیر کانفرنس" میں 90 ممالک سے 500 شیعہ سنی علماء شریک ہوں گے


بین الاقوامی "محبانِ اہلبیت اور مسئلہ تکفیر کانفرنس" میں 90 ممالک سے 500 شیعہ سنی علماء شریک ہوں گے

محبان اہلبیت اسمبلی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 22 اور 23 نومبر کو تہران میں منعقد ہونے والا بین الاقوامی "محبانِ اہلبیت اور مسئلہ تکفیر کانفرنس" کے اجلاس میں 90 ممالک سے 500 شیعہ سنی علماء شریک ہونگے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محبان اہلبیت اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ محبانِ اہلبیت اور مسئلہ تکفیر کانفرنس میں 90 ممالک سے 500 شیعہ سنی علماء نے شرکت کریں گے جبکہ یہ اجلاس ایران کی تاریخ میں بے مثال ہوگا۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا ہے کہ یہ اجلاس 22 اور 23 نومبر کو تہران میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک مختلف زبانوں میں 250 کالم لکھے گئے ہیں، جن پر اس اجلاس کے دوران بحث کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تکفیریت سے مقابلے اور مسلمانوں میں اتحاد کے لیے درکار اقدامات اس کانفرنس کا موضوع ہو گا، اس اجلاس میں علاقائی مسائل بھی زیر غور قرار پائیں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد مکتب اہلبیت علیہم السلام کا تعارف، امت مسلمہ میں وحدت، اور تکفیریت سے مقابلے کے طریقوں کو اجاگر کرنا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری