دمشق کی رضامندی کے بغیر کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی غیرقانونی ہے، بشار جعفری


دمشق کی رضامندی کے بغیر کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی غیرقانونی ہے، بشار جعفری

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ شام کے کسی بھی علاقے میں حکومت کی رضامندی کے بغیر کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی ملک پر غیرقانونی قبضہ تصور کیا جائے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بشار جعفری کا کہنا ہے کہ دمشق حکومت کی رضامندی کے بغیر اس ملک کے کسی بھی علاقے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی غیرقانونی قبضہ تصور کیا جائے گا۔

بشار الجعفری نے شامی سرحدوں کے اندر ترک فوجی دستوں کی موجودگی کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے النصرہ فرنٹ کے ساتھ ساز باز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شامی سرحدوں کے اندر ترک فوج کی موجودگی کو غیرقانونی سمجھتے ہیں۔

الجعفری نے خطے میں سعودی عرب کے دہشت گردانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود اور اس کے حمایتی ممالک خطے، عربوں اور مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے اتحادی ممالک دہشت گردی کی حفاظت اور مسلمانوں کا خون بہانے کے لئے ہی متحد ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آل سعود نہتے مسلمانوں کا خون بہانا اور گناہ کرنا اپنے لئے باعث عزت سمجھتی ہے۔

الجعفری نے ترک حکام پر الزام عائد کیا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ترکی نے شامی سرحدوں کے اندر ہزاروں دہشت گرد بھیج کر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے کی کوشش کی لیکن شامی فوج نے تمام تر سازشوں کو ناکام بنا کر دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری