داعش کے خلاف آپریشن؛ روسی طیاروں کی ایرانی فضائی حدود سے پروازیں


داعش کے خلاف آپریشن؛ روسی طیاروں کی ایرانی فضائی حدود سے پروازیں

روسی وزارت دفاع نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی غرض سے 6 روسی جنگی جہازوںکی ایران اور عراق کی فضائی حدود سے پروازوں کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارےتسنیم نےالمیادین کے حوالے سے کہا کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ٹوپولف-22 ایم نامی چھ روسی لڑاکا طیاروں نے شام  کے علاقے دیرالزور کے مشرق  میں البوکمال شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کےلیے ایران اور عراق کی فضائی حدود سے پرواز کی ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یکم نومبر کو اعلان کیا تھا کہ چھ روسی جہازوں نے ایران اور عراق کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے دیرالزور کے مشرق میں البوکمال شہر کے نزدیک  داعش کے بیس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا  ہےکہ  یہ طیارے (Tu-22M)ساخت کے تھے کہ جنہوں نے دہشت گردوں، ان کے اسلحہ اور گولہ بارود سے بھرے گوداموں پر بمبار کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری