ایران کے شام میں قیام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، لیبرمین


ایران کے شام میں قیام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، لیبرمین

اسرائیل کے جنگی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ تل ابیب شام کو اسرائیل کے خلاف فرنٹ لائن میں تبدیل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ اوگڈورلیبرمین نے کہا ہے کہ ہم شام کو اسرائیل کے خلاف فرنٹ لائن میں تبدیل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

صہیونی وزیر جنگ نےکہا کہ یہودی حکومت ایران کے شام میں قیام کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

لیبرمین نے اس سے پہلے بھی لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کے استعفے کے رد عمل میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج ایران کے اتحادیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم  ایران کو ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنی فورسز فورسز کے ذریعے ہماری شمالی سرحدوں کو تقویت بخشے۔

لیبرمین نے اس سے قبل بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ تل ابیب کیلئے سب سے بڑا چیلنج شام میں حزب اللہ کی مدد سے ایران کا قیام ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری