جابری انصاری کی بشار اسد سے ملاقات


جابری انصاری کی بشار اسد سے ملاقات

ایران کے نائب وزیر خارجہ جابری انصاری نے دمشق میں صدر بشار اسد سے اہم ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے شامی صدر بشار اسد خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں اہم ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ جابری انصاری نے منگل کے روز روس کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے روسی حکام کے ساتھ شامی بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

جابری انصاری نے ماسکو میں روس کے اعلیٰ حکام سے شام سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دہشت گردی جیسے اہم مسائل پر بات چیت کی تھی۔

اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے مشترکہ تعاون سے آستانہ میں گزشتہ سال سے "شام امن مذاکرات" کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری