عراق اور شام میں 95 فیصد علاقے داعش سے آزاد کرالئے گئے، واشنگٹن


عراق اور شام میں 95 فیصد علاقے داعش سے آزاد کرالئے گئے، واشنگٹن

امریکی صدر کے نمائندے کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں 95 فیصد علاقے داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیاالیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں 95 فیصد علاقوں کو مکمل طور پر داعشی دہشت گردوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، بین الاقوامی اتحاد میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے میک گورک نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعشی دہشت گردوں کو زبردست شکست کا سامنا ہے اور عراق اور شام کے 95 فیصد علاقوں سے ان کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

میک کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں سے 5۔7 میلین افراد کو نجات ملی ہے اور عراق میں 6۔2 میلین افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں سے داعش کو بے دخل کردیا گیا ہے اس گروہ کے دہشتگرد ان علاقوں کی ایک میٹر زمین بھی تاحال واپس نہیں لے سکے ہیں اور اب داعش میں غیرملکی دہشت گردوں کا بھرتی ہونا بھی مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری