تربت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک


تربت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

تربت کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

خبر رساں اداسرے تسنیم کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فورسسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔

فورسز کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا جب کہ کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری