نیب کی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش


نیب کی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

نیب نے وزارت داخلہ سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے جس کے لیے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے، نیب کے مطابق اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی درخواست میں احتساب عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی موجود ہیں جس پر اگلے 72 گھنٹوں کے دوران فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلسل چوتھی سماعت میں عدم پیشی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے نیب کو ہدایت کی کہ ملزم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری