محمد بن سلمان آئندہ ہفتے سعودیہ کے بادشاہ بن جائیں گے، ڈیلی میل کا دعویٰ


محمد بن سلمان آئندہ ہفتے سعودیہ کے بادشاہ بن جائیں گے، ڈیلی میل کا دعویٰ

برطانوی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے رسمی طور پر سعودی بادشاہت کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بادشاہت کی تاج پوشی کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان ایران اور مشرقی وسطی میں اپنے حریف تیل سلطنت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شاہ سلمان کا بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان ہے اور وہ اگلے ہفتے ولی عہد محمد بن سلمان کو بادشاہت کی ذمہ داریاں سونپ سکتے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعوی کیا ہے کہ سعودی بادشاہ اگلے ہفتے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بادشاہت کی ذمہ داریاں سونپ دیں گے۔ 81 سالہ سعودی فرمانروا اپنے پاس صرف خادم الحرمین شریفین کی ذمہ داریاں رکھیں گے۔

برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بادشاہت کی تاج پوشی کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان مشرقی وسطی میں حریف ایران پرتوجہ مرکوزکریں گے جب کہ اس کے خلاف فوجی کارروائی بھی ممکن ہے۔

دو ہفتے قبل ہی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلافکمیٹی نے  بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ 5 ماہ قبل ہی سعودی عرب کے شاہ سلمان نے موجودہ ولی عہد 57 سالہ شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے 31 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا نیا ولی عہد مقررکردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری