امریکی سینیٹر کا شام میں امریکہ کے فوجہ اقدامات پر شدید تنقید


امریکی سینیٹر کا شام میں امریکہ کے فوجہ اقدامات پر شدید تنقید

امریکی سینیٹر نے شام میں امریکہ کے فوجی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سینیٹ کے مشیر اور سابق سفارتکار جیم جیٹراس نے کہا ہے کہ امریکیوں نے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں فوجی کاروائیاں انجام دی ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس امریکی عہدیدار نے کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ امریکیوں کا صرف ایک بہانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کا دعوی شام میں امریکی فوجی اڈوں کے قیام کا جواز نہیں بن سکتا۔ امریکی سینیٹ کے مشیر نے کہا کہ سلامتی کونسل نے شام میں داعش یا کسی بھی دوسرے دہشت گرد گروہ کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے امریکا کو اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملوں میں جو شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے سے کئے جا رہے ہیں شامی شہری ہی مارے جاتے ہیں۔

امریکا اور اس کے اتحادیوں کے اس قسم کے حملوں پر انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں نے بارہا احتجاج کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری