سعودی جنگی طیاروں کی تازہ بربریت میں 10 یمنی شہید، 16 زخمی


سعودی جنگی طیاروں کی تازہ بربریت میں 10 یمنی شہید، 16 زخمی

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے ایک علاقے پر تازہ ترین بربریت میں 10 یمنیوں کی جان لے لی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں کے صوبہ حجہ میں واقع الجر علاقے کے ایک تجارتی مرکز پر بمباری کے نتیجے میں 10 یمنی شہید اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی متجاوز اتحاد کے جنگی طیارے آئے روز رہائشی مکانات اور انفراسٹرکچر پر بمباری کرتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب چند دیگر حامی ممالک کے ہمراہ دو سال سے زائد عرصے سے یمن کے نہتے عوام پر زمینی، فضائی اور سمندری حدود سے حملے کرتا آرہا ہے تاکہ اس ملک کے مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لا سکے لیکن متجاوز افواج کو اس جنگ میں بدترین شکست کا سامنا کرپڑ رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری