افغانستان کا پاکستان کو راکٹ حملوں کا جواب دینے کا اعلان


افغانستان کا پاکستان کو راکٹ حملوں کا جواب دینے کا اعلان

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے مبینہ راکٹ حملوں کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے خامہ پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے پاکستان کی جانب سے افغانستان پر مبینہ راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان فوج کو اس کا مناسب جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

دولت وزیری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور بقول ان کے پاکستانی فوج کے راکٹ حملوں کو روکنے کے لئے ہر ممکن طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔

اس سے قبل مشرقی افغانستان کے صوبے کنڑ کے پولیس چیف جمعہ گل ہمت نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران تین سو بیالیس راکٹ دا‏غے ہیں جو صوبے کے مختلف علاقوں پر لگے ہیں۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق راکٹ حملوں میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دوسو خاندانوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کے محفوظ مقامات کی جانب کوچ پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری