شام کے شہر دیرالزور میں کار بم دھماکا، 20 افراد جاں بحق


شام کے شہر دیرالزور میں کار بم دھماکا، 20 افراد جاں بحق

دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطبق دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور 20 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شامی میڈیا کے مطابق داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری