تربت سے مزید گولیوں سے چھلنی 5 لاشیں برآمد


تربت سے مزید گولیوں سے چھلنی 5 لاشیں برآمد

تربت کے علاقے سے مزید پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں ، تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ تربت کے علاقے تاجبان میں لیویز اہلکار معمول کی پٹرولنگ کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں 5 افراد کی لاشیں ملیں۔ لیویز حکام نے پانچوں افراد کی لاشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔  جاں بحق افراد میں سے تین کی شناخت عثمان قادر، دانش علی اور بدر منیر کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی تربت کے علاقے سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ان افراد کے قتل کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد جماعت بی ایل اے نے قبول کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری