ترکی تکفیری دہشت گردوں کے لئے امریکی حمایت اور تعاون سے متعلق دستاویزات جاری کریگا

خبر کا کوڈ: 1577456 خدمت: دنیا
مولود چاووش اوغلو

ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی امریکی حمایت اور ان سے تعاون پر مبنی دستاویزات کو جلد از جلد جاری کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ تکفیری دہشت گردوں اور کردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے اور انھیں مالی تعاون مہیا کرتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے داعش دہشت گرد تنظیم اور پ ک ک دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ امریکہ اور سعودی عرب کا قریبی تعاون جاری ہے اور امریکہ کی طرف سے  دہشت گردوں کے رقہ سے محفوظ انخلا پر ترکی نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ عنقریب ایسے شواہد دنیا کے سامنے پیش کریں گے جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کو مدد اور تعاون فراہم کررہا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری