ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال کی خود کشی کرنے کی کوشش


ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال کی خود کشی کرنے کی کوشش

سعودی حکومت کے مخالف بعض ذرائع ابلاغ نے ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال کی جیل (وہ ہوٹل جس کو بن سلمان کے منتقدین کیلئے جیل میں تبدیل کردیا گیا) میں خود کشی کرنے کی کوشش کی اطلاع دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی حکومت کے مخالف بعض ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال نے جیل میں خود کشی کی کوشش کی ہے لیکن جیل پر مامور سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر ان کو بچالیا۔

رپورٹ کے مطابق بن طلال جن کو سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر کئی دیگر شہزادوں اور سعودی تاجروں سمیت کرپشن کے الزام میں جیل میں ڈالا گیا ہے، نے اپنے ہاتھوں کی رگوں کو کاٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی اہلکاروں بروقت پہنچ کر ان کو بچالیا۔ 

مخالفین کے مطابق، بن طلال کی خودکشی کی کوشش کی وجہ سے کمرے کا  تمام سامان جمع کر لیا گیا ہے۔

ایک سعودی کارکن کا کہنا تھا کہ ولید بن طلال پر تشدد بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عرصہ پہلے محمد بن سلمان کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے ایک گھنٹہ بعد سے ہی سعودی عرب میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس دوران 11 سعودی کمانڈر، پانچ وزراء اور 30 سے زائد تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری