مقبوضہ کشمیر؛ شہید طالبعلم کا جنازہ سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے آزادی کے نعروں کیساتھ سپردخاک + تصاویر


مقبوضہ کشمیر؛ شہید طالبعلم کا جنازہ سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے آزادی کے نعروں کیساتھ سپردخاک + تصاویر

شہید طالب علم کی شناخت انجینیئر مزمل احمد کے نام سے ہوئی، حریت پسند خواتین اور مردوں نے نوجوان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے ایک بار پھر پاکستانی پرچم کے ساتھ آزادی کے نعرے بلند کیے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ضلع کولگام میں فائرنگ کر کے طالب علم کو شہید کر دیا۔

شہید طالب علم کی شناخت انجینیئر مزمل احمد کے نام سے ہوئی، حریت پسند خواتین اور مردوں نے نوجوان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے ایک بار پھر پاکستانی پرچم کے ساتھ آزادی کے نعرے بلند کیے۔

 نوجوان کے جنازے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں افراد کی موجودگی میں جنازہ آخری آرام گاہ کی جانب رواں دواں ہے اور بیٹے کے جسد خاکی کے پاس بیٹھی ماں اپنے دوپٹے سے ہوا جھل رہی ہے۔

"آزادی اور سبز ہلالی پرچم کی محبت میں مائیں اپنے لال نچھاور کررہی ہیں، ان ماؤں کے حوصلوں کو سلام۔"

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری