پلوامہ میں بچھڑا ذبح کرنے پر قصاب کو بھارتی فورسز نے لہولہاں کردیا


پلوامہ میں بچھڑا ذبح کرنے پر قصاب کو بھارتی فورسز نے لہولہاں کردیا

پلوامہ کے مضافاتی علاقے پوشہ رکھ میں اسوقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب بھارتی فورسز نے قصاب سبزار احمد میر ولد غلام محمد کو بچھڑا ذبح کرنے پر زد و کوب کر کے لہو لہان کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پلوامہ کے مضافاتی علاقے پوشہ رکھ میں اسوقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب فورسز اہلکاروں نے قصاب سبزار احمد میر ولد غلام محمد کو بچھڑا ذبح کرنے پر زد و کوب کر کے لہو لہان کر دیا۔

قصاب کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے اور اسے علاج کیلئے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا ہے۔

بچھڑے کو ذبح کرنے کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے قصاب کو لہو لہان کرنے کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں مرد و زن، بوڑھے اور بچے برستی بارش میں اپنے گھروں سے باہر آئے۔

کشمیری عوام نے اس واقع کے خلاف اننت ناگ پلوامہ شاہراہ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں مال اور مسافر بردار گاڑیاں شاہراہ پر درماندہ ہو کر رہ گئیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری