ن لیگ اورپی ٹی آئی کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں، مولابخش چانڈیو

خبر کا کوڈ: 1578448 خدمت: پاکستان
مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ نواز لیگ اورتحریک انصاف کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ نواز لیگ اورعمران خان کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

 مولابخش چانڈیو نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ، پنجاب کے وزراء  ملک میں لسانی اور علاقائی تعصب کو ہوا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سندھ کے حوالے سے ٹوپی پہنائی جارہی ہے۔

مولابخش کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اورعمران خان کو سندھ سے دلچسپی نہیں، تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے کی پالیسی اچھی نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خیبرپختونخوا میں ترقی کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر الزامات لگانے والےتھک گئے ہیں لیکن ہم نہیں تھکے، ہم گالیاں نہیں دیتے پاکستان کی سالمیت کی بات کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جس عدالت نے یہ کہا کہ دھرنے والوں کو ہٹاؤ، اسی عدالت نے یہ بھی کہا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ ہمارے زمانے میں بھی دھرنے ہوئے ہم نےبات چیت سے مسئلہ کو حل کیا، بحران پوری قوم کو ساتھ لے کرحل کرنے ہوتے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری