امام خامنہ ای زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے لئے کرمانشاہ پہنچ گئے


امام خامنہ ای زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے لئے کرمانشاہ پہنچ گئے

رہبرمعظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرنے کے لئے کرمانشاہ پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  رہبر معظم انقلاب اسلامی  امام خامنہ ای  زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کرمانشاہ پہنچ گئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی صوبہ کرمانشاہ میں  زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی حکومت امداد کا جائزہ بھی لیں گے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا زلزلے میں جاں بحق ہونے والے عزیزوں کا غم سنگین ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل مرحمت فرمائے۔

 واضح رہے کہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے ز اعلی حکام سے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کے لئے ہمدردی اور امداد رسانی کا عمل پوری قوت اورطاقت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے اور زلزلہ سے متاثرہ تمام علاقوں میں موسم سرما کے پیش نظر زلزلہ زدگان  کے مسائل و مشکلات کو ختم کرنے کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات ایران کو مغربی صوبوں میں آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی تھی تاہم زیادہ تر جانی اور مالی نقصانات صوبےکرمانشاہ میں ہوئے تھے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری