پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "شہاب-2" نامی خصوصی مشترکہ فوجی مشقیں


پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "شہاب-2" نامی خصوصی مشترکہ فوجی مشقیں

سعودی کمانڈر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی افواج کی مشترکہ مشقیں شہاب-2 کے نام سے ریاض میں منعقد کی جائیں گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ عسکری مشقوں کی تیاریاں جاری ہیں جنہیں ”شہاب-2“ کانام دیا گیا ہے۔

یہ مشقیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر کاکہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ عسکری مشقیں شہاب-2 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری