اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ روابط موجود ہیں، اسرائیلی وزیر توانائی


اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ روابط موجود ہیں، اسرائیلی وزیر توانائی

اسرائیلی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے کئی مسلمان اور عرب ممالک کے ساتھ جزوی طور پر خفیہ تعلقات پائے جاتے ہیں تاہم مخالف فریق کی خواہش پر انہیں آشکار نہیں کیا جاتا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل فوجی ریڈیو سے انٹرویو میں وزیر توانائی یووال اسٹینٹز نے بتایا ہے کہ سعودی عرب  اور ان کا ملک ایران  کے بارے میں مشترکہ خدشات رکھتا ہے، اس بنا پر ان دونوں  ملکوں کے درمیان خفیہ  رابطے قائم کیے  گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل، ایران کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ خفیہ  طور پر رابطے میں ہے۔

انہوں نے اس چیز کو کیونکر خفیہ رکھے جانے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کئی مسلمان اور عرب ممالک کے ساتھ جزوی طور پر خفیہ تعلقات  پائے جاتے ہیں تا ہم  مخالف فریق کی خواہش پر انہیں  آشکار نہیں کیا جاتا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ  گادی ایسین کوٹ نے گزشتہ ہفتے ایک سعودی اخبار کو انٹرویو میں اس بات کی وضاحت کی تھی کہ ہم ایران کے خلاف سعودی عرب اور دیگر اعتدال پسند عرب ملکوں کے ساتھ  تجربات اور خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان متعدد مشترکہ مفادات پائے جانے کا دفاع کرنے والے ایسن کوٹ  کا کہنا تھا کہ "متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمہ کی زیر قیادت علاقے میں  کسی نئے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا موقع پایا جاتا ہے۔ ایران کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے ہمیں ایک بڑے اور وسیع پیمانے کے حکمتِ عملی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت  ہے۔"

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری