وزیراعظم پاکستان نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کردیا


وزیراعظم پاکستان نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں جبکہ گیس سے چلنے والے تین بجلی گھر جلد کام شروع کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا2013 میں حکومت کو توانائی کے بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، توانائی قلت پرقابو پانے کےلیے گیس کو نظام میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے ہمیں وافر گیس مہیا ہو گی، ملک میں گیس سے بجلی پیدا کرنے والے مزید بجلی گھربھی لگ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا گیس پلانٹس، سی این جی اور صنعتی ضرورتوں کے باعث گیس کی طلب ایک پی سی ایف ہے، آئندہ 3 سال میں ایل این جی کی طلب 30 ملین ٹن سے تجاوز کر جائے گی۔

انہوں نے کہا توقع ہے کہ ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز لگیں گے، اس کے شعبے میں سرمایا کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری