پی ٹی آئی اور جے یوآئی(س)کا مشترکہ الیکشن لڑنے کافیصلہ


پی ٹی آئی اور جے یوآئی(س)کا مشترکہ الیکشن لڑنے کافیصلہ

پاکستان تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام (س)نے آئندہ الیکشن میں متفقہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مولاناسمیع الحق کے گھر ہونے والی ملاقات میں عمران خان کے علاوہ پرویز خٹک بھی موجود تھے جہاں پر دونوں جماعتوں کے سربراہوں نے متفقہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یوآئی(س)میں بہت سے معاملات پرہم آہنگی ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام سیاستدانوں کو ایک پیج پرہونا ہوگا، پاکستان کو کرپشن سے پا ک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دینی علوم کے اداروں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام (س) کی جانب سے اسلامی اقدام کی حمایت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

جمیعت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ مشترکہ طور پر آنے والے چیلنجز کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری