تحریک انصاف کی تحریک لبیک دھرنے کی حمایت/ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے شخص کو بے نقاب کیا جائے


تحریک انصاف کی تحریک لبیک دھرنے کی حمایت/ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے شخص کو بے نقاب کیا جائے

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنہ کی حمایت کرتے ہوئے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے شخص کا نام بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تحریک لبیک کے دھرنے کی کھل کر حمایت اور ختم نبوت ﷺ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے کا نام بے نقاب کرنے کا مطالبہ کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق سمیت دیگر 15 سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی جس میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے کا نام بے نقاب کرنے کا مطالبہ اور تحریک لبیک کے دھرنے کی کھل کر حمایت کی گئی اور ساتھ دھرنا دینے والے افراد کے خلاف ممکنہ آپریشن کی مخالفت کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات میں کیے جانے والے مطالبات کو مانا جائے اور ان کو پر امن طریقے سے اٹھایا جائے کیونکہ ان کا حق ہے اس طرح احتجاج کرنا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری