جنرل باقری روس پہنچ گئے


جنرل باقری روس پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری کچھ دیر پہلے روس کے دورے پر سوچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران، ترکی اور روس کے مابین ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری ایران، روس اور ترکی کی مسلح افواج کے سربراہوں کے مابین ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے سوچی پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے اس اجلاس میں روس، ایران اور ترکی کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف باہمی دلچسپی کے معاملات اور دہشت گرد کے خلاف آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری