باکسر وسیم کا پاکستان کیلئے مزید فائٹ نہ لڑنے کا عندیہ


باکسر وسیم کا پاکستان کیلئے مزید فائٹ نہ لڑنے کا عندیہ

پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم سپانسر شپ نہ ملنے پر افسردہ ہو گئے اور انہوں نے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ لڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسر سے مقابلہ کریں گے۔

وسیم کا کہناہے کہ میری اولین ترجیح پاکستان ہے، میں نہیں چاہتا کہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کروں لیکن اس فائٹ کے بعد ہو سکتا ہے مجھے امریکہ یا جنوبی کوریا کی شہریت لینی پڑے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری