عراق اور شام میں داعش کا خاتمہ ایرانی صدر کی امت مسلمہ کو مبارک باد


عراق اور شام میں داعش کا خاتمہ ایرانی صدر کی امت مسلمہ کو مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے عراق اور شام میں درندہ صفت داعشی دہشتگردوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے تمام امت مسلمہ خاص کر عراق اور شام کی عوام کو مبارک باد دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق اور شام میں درندہ صفت داعش کی ذلت آمیز شکست اور نابودی پر امام خامنہ، ایران کے مسلح افواج سمیت عراق اور شام کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔

یہ بات 'حسن روحانی' نے منگل کے روز ایرانی دارالحکومت میں منعقدہ ایک مقامی نشست کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.

ایرانی صدر نے منگل کے روز دارالحکومت تہران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم خونخوار درندہ صفت، قتل و غارت گری کرنے والے سفاک گروہ کی شکست اور نابودی پر امام خامنہ ای، ایران کی مسلح افواج سمیت عراق اور شام کے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا داعشی دہشت گردوں نے اسلام کے نام پر عراق اور شام کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کردیا اور ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا نہایت بے دردی سے قتل عام کیا۔

صدر روحانی کا کہنا تھا کہ داعش کے حامیوں نے کئی سالوں سے اس خطے کے لوگوں کا قتل اور لوٹ مار کے لیے بے تحاشا سازشیں کیں،لیکن اللہ کے فضل و کرم اورخطے کے باشعور لوگوں کی جد وجہد نے اس وحشی گروپ کے حامیوں کی سازشوں کو خاک  میں ملاتے ہوئے  ان کو نابود کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل بروز بدھ کوروس کے شہر سوچی میں ایران، روس اور ترکی کے اعلیٰ حکام کی ایک میٹنگ ہوگی جس میں  شامی بحران اور مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

صدر روحانی نے عرب لیگ اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب ہر روز یمن کے بے گناہ عوام پر بمباری کر رہا ہے اس کی کسی کو کوئی پروا نہیں ہے لیکن ریاض پر یمنی فوج کا ایک میزائل گرتا ہے تو اس کی سب مزمت کرتے ہیں۔

صدر نے مزید بتایا کہ کئی سالوں سے اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن عرب لیگ نے اف تک نہیں کہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری