عراق؛ کار بم دھماکے میں 20 افراد جاں بحق


عراق؛ کار بم دھماکے میں 20 افراد جاں بحق

عراق کے شمال میں کار بم دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی حکام نے ملک کے شمال میں واقع طوزخورماتو شہر میں بم دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگرد نے بارود سے بھری کار کو طوزخورماتو شہر کی سبزی منڈی میں دھماکے سے اڑا دیا۔

عراقی وزارت داخلہ کے حکام نے صوبہ صلاح الدین کے شہر میں سبزی منڈی کے قریب کار بم دھماکے کی تصدیق کی ہے لیکن مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔

آزاد ذرائع کے مطابق دھماکے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری