العبادی نے بھی عراق میں داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا

خبر کا کوڈ: 1580646 خدمت: دنیا
حیدر العبادی

عراقی وزیراعظم العبادی نے ملک بھر سے داعشی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کی نوید سنائی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے درندہ صفت داعش کا مکمل طور پر صفایا کردیا گیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک کے کسی بھی علاقے میں داعش کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہورہی کیونکہ ملک کو داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی عراق اور شام میں درندہ صفت داعش کی ذلت آمیز شکست اور نابودی پر امام خامنہ، ایران کی مسلح افواج سمیت عراق اور شام کے عوام کو بھی مبارک باد دی ہے۔

اس سے پہلے سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے رہبر معظم امام خامنہ ای کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسلام کے نام پر داعشی دہشت گردوں نے عراق اور شام کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کردیا ہے اور ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا نہایت بے دردی سے قتل عام کیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری