لبنانی وزیراعظم نے استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کردیا


لبنانی وزیراعظم نے استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کردیا

لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اس ملک کے صدر مشل عون سے ملاقات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد حریری آج وطن واپس پہنچے جہاں انہوں نے صدر میشل عون سے ملاقات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

سعد حریری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر کو  پیش کیا تھا لیکن انہوں نے مزید بات چیت تک منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس سے قبل لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرنے کے تین ہفتے بعد بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے تھے۔

سعد حریری نے بیروت واپسی سے قبل قبرص اور مصر میں مختصر قیام کیا جہاں انھوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی اور لبنان کے موجودہ بحران اور خطے میں تیزی سے تبدیل ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ سعد حریری نے تین ہفتے قبل سعودی عرب کے دورے کے دوران وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ان کے استعفیٰ دینے کے بعد لبنانی صدر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ لبنانی وزیراعظم کو سعودی عرب نے یرغمال بنایا ہے اور استعفیٰ بھی سعودی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

لبنان کے صدر نے سعدالحریری کے استعفے کو سعودی دباؤ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک وزیراعظم باضابطہ طورپر استعفیٰ پیش نہیں کرتے اس وقت تک اس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری