امریکا ابھی بھی اسلحے سے بھرے ٹرک شام بھیج رہا ہے، صدر اردوان


امریکا ابھی بھی اسلحے سے بھرے ٹرک شام بھیج رہا ہے، صدر اردوان

ترک صدر صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہے کہ شام میں داعش کو شکست ہونے کے باوجود امریکا ابھی بھی علاقے کو اسلحہ سپلائی کر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ترک خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے قومی اسمبلی میں اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ انہوں نے خطے میں امریکہ کی غلط پالیسیوں کے حوالے سے ترکی کے خدشات کا ہر موقع پر کھل کر اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کو شکست ہونے کے باوجود امریکا ابھی بھی علاقے کو اسلحہ سپلائی کر رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری