امریکی فوج کی صوبہ ہلمند کے بعد چاغی کے قریب افغان علاقے میں شدید بمباری


امریکی فوج کی صوبہ ہلمند کے بعد چاغی کے قریب افغان علاقے میں شدید بمباری

بلوچستان کے ضلع چاغی سے متصل افغان علاقے میں امریکی افواج کی شدید بمباری سے بلوچستان کا علاقہ برابچہ لرز اٹھا جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے امریکی افواج کی جانب سے چاغی میں پاک افغان بارڈر پر افغانستان کے علاقے میں 3کلو میٹر اندر شدید فضائی بمباری کی گئی جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ بمباری طالبان کے ممکنہ ٹھکانوں پر کی گئی ہے۔

بمباری سے اٹھنے والے شعلے اور آوازیں پاکستان حدود میں بھی دکھائی اور سنائی دیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔

اس سے قبل پیر کو بھی امریکی افواج کی جانب سے افغانستان کے علاقے ہلمند میں بھی بمباری کی گئی تھی جس کے بارے میں امر یکہ کے کمانڈر جنرل نکولسن نے کہا تھا کہ بمباری طالبان کی مبینہ نشہ آور چیزیں بنانے والی فیکٹریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کی گئی تھی۔

دوسری جانب طالبان نے امریکی جنرل کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس علاقے میں کوئی فیکٹری نہیں امریکہ افغانستان میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ہے جس کے لئے وہ ایسے الزام عائد کر رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری