آل سعود نے یمن کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ


آل سعود نے یمن کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

امریکی نیوز سائٹ "المانیٹر" کے مطابق سعودیہ نے یمن کے محاصرے کو سخت کر کے اس ملک کو جہنم میں تبدیل کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق المانیتور نے رپورٹ دی ہے کہ سعودیہ کے حملات میں اضافے اور محاصرے کو سخت کرنے سے یمن جہنم بن گیا ہے، اور حوثیوں کے ریاض پر راکٹ حملے سے اس کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ المانیٹر ایک سعودی امریکی ویب سائٹ ہے جس کا آغاز ایک سعودی نژاد امریکی نے 2012ء میں واشنگٹن میں کیا تھا۔

اس ویب سائٹ کی رپورٹ میں آیا ہے کہ آخر کب تک امریکہ اور انگلینڈ اس بحران کو باقی رہنے کی اجازت دینگے؟

30 مہینوں سے امیر ترین عرب ملک غریب ترین عرب ملک پر حملہ آور ہے، جس کی وجہ سے یمن میں قحطی پڑ گئی ہے اور عوام بھوک سے مر رہے ہیں۔ اور اقوام متحدہ کے مطابق 6 ملین افراد یمن میں بھوک کا شکار ہیں۔

یمن کے ریاض ائیرپورٹ پر راکٹ حملے کے بعد سعودیہ نے یمن کا محاصرہ سخت کر دیا ہے، اور اس حملے کو ایران کی جانب سے اعلان جنگ قراد دیا یے۔

ریاض کے اس دعوے کے باوجود اس نیوز نے کہا ہے کہ علی عبداللہ صالح سابق صدر نے 1980 میں شمالی کوریا سے میزائل لیے تھے اور جنوبی یمن نے روس سے راکٹ لیے تھے، اس بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ یمن میں راکٹ کی سمجھ رکھنے والے افراد موجود ہیں۔

حوثیوں نے کہا ہے کہ ان کا اگلا ہدف دبئی اور ابوظہبی ہونطے جیساکہ 2014 میں حماس نے اسرائیلی ائیرپورٹ پر راکٹ فائر کیا تھا، جس کے بعد امریکی فضائی کمپنیوں نے عرب ممالک کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

اس نیوز کے مطابق سعودی اتحاد کا یمن پر حملے کا مقصد حزب اللہ ہے کیونکہ وہ حوثیوں کو فوجی ٹریننگ دیتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس جنگ کو مزید بڑھنے سے روکنا ہو گا اور ٹرمپ حکومت کو اس جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہئے، اوباما کی حکومت سعودیہ کو انفارمیشن حاصل کرنے میں مدد کرتی تھی اس کے باوجود اقوام متحدہ میں یمن کے مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے پر امریکہ نے حمایت کی تھی۔

ٹرمپ نے سعودیہ کو یمن جنگ میں مدد کے لیے وائٹ چیک دیا ہے، اگرچہ کانگریس نے اس بارے میں کوئی رائے نہیں دی پر چیک بھی واپس نہیں لیا ہے۔

سعودیہ کے منصوبے کے تحت اس ملک میں وبا پھیلائی گئی اور محاصرے کی وجہ سے قحطی اور وبا میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ اور انگلینڈ اس جنگ کو ختم کرنے پر قادر ہیں، کیونکہ اس جنگ کے لیے امریکہ اور انگلینڈ سعودیہ کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، جب کہ اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل ہونا چاہئے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری