عرفان محمود بخاری نے مشھد مقدس میں بطور قونصل جنرل پاکستان چارج سنبھال لیا

خبر کا کوڈ: 1582360 خدمت: پاکستان
محمود بخاری

عرفان محمود بخاری جو اس سے قبل جنیوا اور تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں بطور سفارتکار خدمات انجام دے چکے ہیں، مشھد میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل تعینات ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عرفان محمود بخاری نے ایران کے مقدس شہر مشہد میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل کا چارج سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمود بخاری نے اس سے قبل جنیوا اور تہران میں پاکستانی سفارت خانے میں بھی بطور سفارتکار خدمات انجام دئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمود بخاری پاک ایران تعلقات کو بہتری کی طرف لیجانے پر یقین رکھتے ہیں۔

امید کی جاتی ہے کہ پاکستان کے نئے قونصل جنرل مشھد میں مقیم پاکستانیوں، ایران عراق جانے والے زائرین کے مشکلات کو احسن طریقے سے انجام دینے کیساتھ ساتھ دونوں ممالک کے سیاسی، ثقافتی اور تجارتی روابط کو مزید تقویت بخشنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری