پشاور میں سیکیورٹی فورسز پرخودکش دھماکہ، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور شہید


پشاور میں سیکیورٹی فورسز پرخودکش دھماکہ، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور شہید

پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ہیڈکوارٹر اشرف نور شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پشاور میں ملک دشمن عناصر نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ہیڈکوارٹر اشرف نور شہید اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سب انسپکٹر اعجاز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زرغونی مسجد کے قریب ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ہیڈکوارٹر اشرف نور اور دیگر پولیس اہلکار سوار تھے۔

 ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ حملے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی حکام نے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی ابتدائی تفتیش کے حوالے سے سی سی پی او نے بتایا کہ دھماکا خود کش تھا، جس میں خود کش بمبار نے ایک موٹر سائیکل فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔

پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو جائے وقوع کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری